Monday, 6 April 2020

Organic Pesticide/Insecticide

Organic Pesticide/Insecticide

گرمی آتے ہی پلانٹس پر کافی کیڑوں کا حملہ ہو گیا ہے تو اس کے لیے آرگینک پیسٹی سائیڈ بنانے کا طریقہ پیش خدمت ہے:

Organic Pesticide Preparation:

آرگینک پیسٹی سائیڈ بنانے کا آسان طریقہ:
پیسٹی سائیڈ کی مقدار: 1 لٹر (100لٹر پانی کے لیے)
اجزائے ترکیبی:

1-پانی تقریباً دو لٹر
2-مٹی کا گھڑا درمیانہ سائز
3-نیم کے پتے 0.5 کلوگرام
4-بکائن کے پتے 250گرام
5-دیسی آک کے پتے 250 گرام
6-دھتورا کے پتے اور پھل 250گرام

تیاری کا طریقہ:

مٹی کے گھڑے میں سب سے پہلے نیم کے پتے ڈال کے پیندے پر ایک تہہ لگا لیں اس کے اوپر بالترتیب بکائن، دیسی آک اور دھتورا کی تہیں لگا کر اس میں تقریباً دو لٹر پانی ڈال دیں (تمام پتوں کو اس میں ڈوبا ہونا چاہیے)-گھڑے کے منہ کو پولتھین پیپر سے ہوا بند کر کے 15دن کے لیے دھوپ میں رکھ دیں۔پندرہ دن کے بعد کسی لکڑی یا لوہے کی سلاخوں کی مدد سے اچھی طرح مکس کر کے دوبارہ ہوا بند کر کے مزید پانچ دن کے لیے رکھ دیں۔

بیس دن بعد تمام اجزا کو مکس کرنے کے بعد گرم کر لیں تاکہ محلول ایک لٹر تک رہ جائے۔اب اس محلول کو باریک کپڑے سے چھان کر محفوظ کر لیں اور بوقت ضرورت 1:100کے تناسب سے پانی میں ملا کر استعمال کر لیں۔انشااللہ زیادہ تر نقصان دہ کیڑوں سے آپ کے پودے محفوظ ہو جائیں گے۔تین ہفتوں تک لگاتار استعمال کریں۔احتیاط: ان پودوں میں دھتورا زہریلا ہے اس کےہاتھ لگانے کے بعد ہاتھ اچھی طرح سے صاف کر لیں.

Courtesy by Organic Gardener

No comments:

Post a Comment